انٹرٹینمنٹ

پونم پانڈے زندہ ہے، جاری کیا ویڈیو

سروائیکل کینسر سے میری موت نہیں ہوئی لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اس نے ہزاروں خواتین کی جانیں لی ہیں جو اس بیماری سے نمٹنے کے بارے میں علم کی کمی سے دوچار تھیں۔

ممبئی: پونم پانڈے زندہ ہے۔ کل اس کی ٹیم نے سروائیکل کینسر سے اس کی موت کی اطلاع دی تھی۔ پونم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس بات کی اطلاع دی گئی تھی کہ پونم پانڈے سروائیکل کینسر سے جانبر نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبریں
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال

آج ہفتہ کو پونم پانڈے نے خود اپنے انسٹا گرام پر اپنا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندہ ہے اور سروائیکل کینسر کے بارے میں شعور بیداری لانے کے لئے اس نے اپنی موت کی جھوٹی خبر جاری کی تھی کہ سروائیکل کینسر سے پونم پانڈے کا انتقال ہوگیا ہے۔

اس نے کہا کہ میں آپ سب کے ساتھ کچھ اہم شئیر کرنے پر مجبور ہوں – میں زندہ ہوں۔ سروائیکل کینسر سے میری موت نہیں ہوئی لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اس نے ہزاروں خواتین کی جانیں لی ہیں جو اس بیماری سے نمٹنے کے بارے میں علم کی کمی سے دوچار تھیں۔

پونم پانڈے نے کہا کہ وہ اس بیماری کے بارے میں بیداری پھیلانا چاہتی ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ ہر خاتون کو اس بارے میں اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔

اس نے لکھا کہ آؤ مل کر اس  بیماری کے تباہ کن اثرات کو ختم کرنے اور #DeathToCervicalCancer لانے کی کوشش کریں۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز اداکارہ کی ٹیم نے یہ چونکا دینے والا اعلان کیا تھا کہ پونم پانڈے کا سروائیکل کینسر کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔ تاہم ماڈل و سوشیل میڈیا انفلوئنسر کی موت کی اس کے کسی بھی قریبی رشتہ دار نے تصدیق نہیں کی تھی۔

a3w
a3w