تلنگانہ
حیدرآباد میں نئے سال کے موقع پر تلنگانہ میں شراب کی فروخت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
تلنگانہ میں نئے سال کے جشن کے دوران شراب کی فروخت نے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑدیئے۔ محکمہ آبکاری کے حکام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف دسمبر 2025 میں ریاست میں ریکارڈ 5,102 کروڑ روپے مالیت کی شراب فروخت ہوئی ہے۔

خاص طور پر سال کے آخری دو دنوں یعنی 30 اور 31 دسمبر میں تقریباً 750 کروڑ روپے کی شراب فروخت ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بار ریکارڈ توڑ فروخت کی دو بڑی وجوہات ہیں۔
پہلی وجہ نئے سال کی تقریبات ہیں جبکہ دوسری اہم وجہ ریاست میں ہونے والے سرپنچ انتخابات ہیں جس کے باعث شراب کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
حکام نے نئی شراب پالیسی کو بھی اس بھاری آمدنی کی ایک بڑی وجہ قرار دیا۔