حیدرآباد

حیدرآباد: ٹرین سے اترنے کی کوشش۔ خاتون نیچے گر کرہلاک

ریلوے عملے اور مسافروں نے فوری طور پر اسے گاندھی اسپتال پہنچایا، جہاں علاج کے دوران ا س کی موت ہوگئی۔سکندرآباد گورنمنٹ ریلوے پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حیدرآباد: ٹرین سے اترنے کی کوشش کے دوران ایک خاتون نیچے گرگئی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔اس خاتون کی شناخت سنگاریڈی ضلع کے بیرم گوڑہ کی 45سالہ کملادیوی کے طورپر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

اتوار کی شام وہ ملکاجگری ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے اترتے وقت حادثاتی طور پر ٹرین کے نیچے گرگئی جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگئی۔


پولیس کے مطابق کملادیوی اپنی بیٹی بھاونا کے ساتھ کاچی گوڑہ ایکسپریس (ٹرین نمبر 17606) میں مارواڑ سے کاچی گوڑہ جا رہی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین پلیٹ فارم نمبر 2 پر پہنچی۔ بتایا گیا ہے کہ کملادیوی ٹرین سے اترتے ہوئے پھسل گئی اور اس کے دونوں پاؤں شدید زخمی ہو گئے۔


ریلوے عملے اور مسافروں نے فوری طور پر اسے گاندھی اسپتال پہنچایا، جہاں علاج کے دوران ا س کی موت ہوگئی۔سکندرآباد گورنمنٹ ریلوے پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔