جرائم و حادثات

حیدرآباد:ریٹائرڈ آئی پی ایس عہدیدار کے مکان میں چوری کی واردات

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں ایک ریٹائرڈ آئی پی ایس عہدیدارکے مکان میں بڑے پیمانے پر چوری کی واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں ایک ریٹائرڈ آئی پی ایس عہدیدارکے مکان میں بڑے پیمانے پر چوری کی واردات پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
پرائمری سےہائی اسکولس پر ترقی پانے والے اساتذہ کے لئیے تربیتی ورکشاپ ، تعلیمی عہدیداروں کا خطاب

 جوبلی ہلز پولیس کے مطابق ریٹائرڈ آئی پی ایس کے آنندئیا جو پلاٹ نمبر 222، پرشاسن نگر، جوبلی ہلز میں رہتے ہیں، اپنی بیوی کے ساتھ اپنے بیٹے رمیش کے گھر گئے تھے جو کاکناڈامیں میونسپل کمشنر ہے۔

ان کا ڈرائیور، جو آنندئیا کے گھر پر کام کر رہا تھا اور سیلار میں رہتا تھا نے ان کو بذریعہ فون مکان میں چوری کی اطلاع دی۔

 ا لماری میں رکھے 30 تولے کے طلائی زیوراور 20 تولے کے نقروی زیورات، 40ہزارروپئے، 500امریکی ڈالر اور 8قیمتی گھڑیاں غائب تھیں۔

اس سلسلے میں جوبلی ہلز پولس میں شکایت درج کرائی گئی جس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کی گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پر پتہ چلا کہ چور، آدھی رات کو آنندئیا کے گھر کے پیچھے سے دوسری منزل پر گیا جہاں اس نے چوری کی واردات انجام دی۔

پولیس نے چور کو پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی