یوم انضمام حیدرآباد کی تقریب، تارک راما راو کی امیت شاہ پر تنقید
حیدرآباد: حیدرآباد ریاست کے ہند یونین میں انضمام 17ستمبر کو یوم انضمام کے طورپر نہ منانے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے الزامات پر تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے یاد دہانی کروائی کہ ریاستی حکومت نے اس دن کو سرکاری طورپر قومی یکجہتی کے طورپر منایاہے۔

گذشتہ روز امیت شاہ نے کرناٹک کا بیدر جو قبل ازیں حیدرآباد ریاست کا حصہ تھا میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ تلنگانہ حکومت، یوم انضمام حیدرآباد کی تقاریب سرکاری طورپر نہیں منارہی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ریاستی حکومت، عوام کی قربانیوں کو یاد کرنے میں ناکام رہی ہے جنہوں نے نظام کی حکمرانی کے خلاف قربانیاں دی تھیں۔
ان کے اس الزام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تارک راما راو نے جھوٹے بیانات پر مرکزی وزیرداخلہ پر تنقید کی اورساتھ ہی اس دن منائی گئی تقاریب کی خبروں پر مشتمل اخبارات کے تراشے بھی پوسٹ کئے۔
انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا”مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ جی، 1948 میں اس دن حیدرآباد ریاست کے ہند یونین میں انضمام پر 17 ستمبر تلنگانہ حکومت کی جانب سے سرکاری طورپر منایاجارہا ہے۔آپ کی اس صریح غلط بیانی وزیرداخلہ کے عہدہ کو زیب نہیں دیتی“۔