حیدرآباد

حیدرآباد: کار اورٹرک کا تصادم۔2افرادہلاک

حیدرآباد کے نواحی علاقہ جینوم ویلی کے قریب لال گڑھی میں قومی شاہراہ پر ایک کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے نواحی علاقہ جینوم ویلی کے قریب لال گڑھی میں قومی شاہراہ پر ایک کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد

تفصیلات کے مطابق ایک ٹاٹا سفاری کار جو سدی پیٹ سے شہر حیدرآباد کی طرف آ رہی تھی، بے قابو ہو کر سڑک کے درمیانی حصہ سے ٹکرا گئی۔

کار درمیانی دیوار کو پھلانگ کر سڑک کے دوسری طرف جا پہنچی اور سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

مہلوکین کی شناخت راجو (وارگل، ضلع سدی پیٹ) اور شر اون (مراری پلی) کے طور پر کی گئی ہے۔ ٹرک میں تین افراد سوار تھے جبکہ سفاری کار میں 6افراد سفر کر رہے تھے۔

زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی گئی۔