حیدرآباد: خاتون کو اغوا کر کے لے جانے کے دوران کارکی دوسری گاڑی سے ٹکر۔تین افراد شدید زخمی
یہ واقعہ 5 اگست کی شام پیش آیا، لیکن تفصیلات تاخیر سے منظرعام پر آئیں۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ چیوَڑلہ منڈل کے آلور گاؤں سے تعلق رکھنے والے بچیا اور ان کی اہلیہ پدمجا سے وجے گوڑ نامی شخص نے چار لاکھ روپے قرض لیا تھا۔ رقم کی واپسی کے معاملے میں جھگڑا ہونے پر وجے گوڑکو ان سے شخصی مخاصمت ہویی ۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے گچی باؤلی آوٹر رنگ روڈ کے قریب ایک بڑاسڑک حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق، ایک خاتون کو اغوا کر کے کار میں لے جایا جا رہا تھا کہ اچانک سامنے سے آنے والی ایک اور گاڑی سے ٹکر ہو گئی۔ اس حادثہ میں تین افراد شدید زخمی ہوئے، جب کہ دونوں گاڑیاں بری طرح تباہ ہو گئیں۔
یہ واقعہ 5 اگست کی شام پیش آیا، لیکن تفصیلات تاخیر سے منظرعام پر آئیں۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ چیوَڑلہ منڈل کے آلور گاؤں سے تعلق رکھنے والے بچیا اور ان کی اہلیہ پدمجا سے وجے گوڑ نامی شخص نے چار لاکھ روپے قرض لیا تھا۔ رقم کی واپسی کے معاملے میں جھگڑا ہونے پر وجے گوڑکو ان سے شخصی مخاصمت ہویی ۔
حال ہی میں بچیا علیل ہوگیا ۔وہ زیرِ علاج تھا۔ اسی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وجے گوڑ، اسی گاؤں کے وینکٹیش اور سائی نامی افراد کے ساتھ مل کر کار میں اسپتال پہنچا۔ اسپتال کے مین گیٹ کے پاس موجود پدمجا کو زبردستی کار میں ڈال کر سروس روڈ کے راستے لے جایا گیا۔ خاتون چیخنے لگی تو گاڑی میں ہی اسے مارا پیٹا گیا۔
جب وہ کوتوَال گوڑ کے قریب پہنچے تو وجے گوڑ کی جانب سے چلائی جا رہی کار بے قابو ہو کر سامنے سے آ رہی دوسری کار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔