حیدرآباد

حیدرآباد: کارنے فٹ پاتھ پرسونے والوں کو روند ڈالا، ایک ہلاک،دو شدید زخمی

مقامی افراد کے مطابق، حادثہ کے فوراً بعد کار میں موجود تین افراد گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بنجاراہلز میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں ایک تیز رفتاربے قابوکارنے فٹ پاتھ پرسونے والے افراد کو روند ڈالا۔

متعلقہ خبریں
لیٹل اسٹار اینڈ ایس ایچ ای اسپتال میں پیدائشی بیماری کے شکار بچہ کی کامیاب سرجری
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

آج صبح کی اولین ساعتوں میں بسواتارکم کینسر اسپتال کے قریب پیش آئے اس حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی افراد کے مطابق، حادثہ کے فوراً بعد کار میں موجود تین افراد گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے صورتحال کا جائزہ لیااوراس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔