انٹرٹینمنٹ

منور فاروقی بگ باس 17 کے فاتح، جانئے ٹرافی کے علاوہ انہیں اور کیا کچھ ملا؟

مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے ٹی وی شو بگ باس 17 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ وہ ایک ٹرافی اور 50 لاکھ روپے انعام کی رقم اور ایک لگژری کار لے کر اپنے گھر لوٹے۔ اس کااعلان گزشتہ شب اداکار سلمان خان نے کیا۔ ابھیشیک رنر آپ رہے۔

ممبئی: مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے ٹی وی شو بگ باس 17 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ وہ ایک ٹرافی اور 50 لاکھ روپے انعام کی رقم اور ایک لگژری کار لے کر اپنے گھر لوٹے۔ اس کااعلان گزشتہ شب اداکار سلمان خان نے کیا۔ ابھیشیک رنر آپ رہے۔

متعلقہ خبریں
فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر
سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون
ہند۔پاک مقابلہ میں ٹائیگر کی دھاڑ گونجے گی
کلرس ٹی وی نے ’بگ باس 17‘ کی ابتدائی تاریخ کا اعلان کردیا
سلمان خان کو دھمکی آمیز میل، جودھپور کا ایک شخص حراست میں

کل رات سلمان خان نے جب کہا کہ ابھیشیک کمار فرسٹ رنر اپ بنے تو منور فاروقی اچھل پڑے اور اپنے ساتھیوں کے علاوہ سلمان خان سے بغلگیر ہوگئے۔

واضح رہے کہ بگ باس 17 کے فائنل میں پہنچنے والوں میں انکیتا لوکھنڈے، منور فاروقی، ابھیشیک کمار، ارون مشیٹی اور منارا چوپڑا کے نام شامل تھے۔ یہ تمام مقابلہ کرنے والے شو میں اپنے کھیل اور حکمت عملی کی وجہ سے خبروں میں تھے۔

ان پانچوں میں سے فائنل ٹرافی کس کو ملے گی اس پر کافی تجسس پایا جاتا تھا۔ تاہم منور فاروقی نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بگ باس 17 کے گھر سے نکلتے ہی ابھیشیک کمار اور منور فاروقی جذباتی ہو گئے۔ اس موقع پر منورکے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ بعد ازاں وہ اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ جنوبی ممبئی کے ڈونگری روانہ ہوگئے جہاں وہ رہتے ہیں۔ وہاں اب جشن کا ماحول ہے۔

ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب منور فاروقی نے کلرز چینل پر نشر ہونے والے ریئلٹی شو بگ باس 17 کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔ سلمان خان نے بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کے نام کا اعلان کیا۔ بگ باس ٹرافی کے علاوہ منور فاروقی کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور کریٹا ایس یو وی کار بھی ملی ہے۔

https://twitter.com/TruthSlayer_24/status/1751850989907583151

منور فاروقی نے فائنل میں انکیتا لوکھنڈے، منارا چوپڑا، ارون مشیٹی اور ابھیشیک کمار جیسے مضبوط دعویداروں کو شکست دی، ابھیشیک کمار اس شو کے رنر اپ قرار دیئے گئے ہیں۔

a3w
a3w