حیدرآباد
حیدرآباد: کار، ٹپرلاری متصادم۔ چار افراد شدید زخمی: ویڈیو
حیدرآباد کے مضافات میں واقع نارسنگی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افرادشدیدزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں واقع نارسنگی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افرادشدیدزخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں مائی ہوم اوتار جنکشن کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار اور ایک ٹپرمتصادم ہوگئے۔
اس حادثہ میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں کار میں سفر کرنے والے تین نوجوان اور ٹپر ٹرک کا ڈرائیور شامل ہے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے راحت کاموں کا آغازکردیا۔ زخمیوں کو کافی جدوجہد کے بعد گاڑیوں سے نکالتے ہو ئے علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔