حیدرآباد

حیدرآباد: یوٹیوبر انویش کے خلاف مقدمہ درج

تلنگانہ کی سائبر آباد پولیس نے یوٹیوبر انویش کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے، جس میں انہوں نے مبینہ طور پر ریاستی حکومت کے سینئر عہدیداروں پر جھوٹے الزامات عائد کئے

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبر آباد پولیس نے یوٹیوبر انویش کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے، جس میں انہوں نے مبینہ طور پر ریاستی حکومت کے سینئر عہدیداروں پر جھوٹے الزامات عائد کئے۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی بی آر ایس کے خلاف کیس درج
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

یہ معاملہ بٹنگ ایپس اسکینڈل سے متعلق ہے۔

اپنے ایک ویڈیو میں انویش نے دعویٰ کیا کہ بعض افراد کی جانب سے 300 کروڑ روپے کی رقم بطور رشوت دی گئی، جسے مبینہ طور پر کئی اعلیٰ سطح کے آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں نے قبول کیا تاکہ بٹنگ ایپس کو اجازت دی جائے اور میٹرو ریل میں ان کے اشتہارات کے ذریعہ تشہیر کی جائے۔

اس ویڈیو کے بعد درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔