تعلیم و روزگار

ٹی یو ڈبلیو جے یو عادل آباد یونٹ کے زیراہتمام مفت سوشیل میڈیا تربیتی کلاسس

ٹی یو ڈبلیو جے یو عادل آباد یونٹ قابل مبارک باد ہے جنھوں نے وقت کی اہم ضرورت کو سمجھتے ہوئے سوشل میڈیا تربیتی کلاسس کا مفت اہتمام کیا ہے۔

عادل آباد: تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین روز اول سے ہی صحافتی میدان میں خدمات انجام دے رہی ہے۔ یونین کے تمام ذمہ داران اخلاص کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی میں لگے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مفت کلاسس کا آغاز
ورڈ ماسٹر ملے پلی میں فری اُردو کلاسس
اردو ٹی وی چینلوں کو بھی تلگو کے مساوی اشتہارات کی اجرائی، ٹی یو ڈبلیو جے یو کی کامیاب نمائندگی
عادل آباد میں مفت سوشیل میڈیا کلاسس جاری، ناندیڑ کے معروف صحافی ضمیر احمد خان کا لیکچر
ٹی یو ڈبلیو جے یو کے جنرل باڈی اجلاس کا عنقریب عظیم الشان پیمانے پر انعقاد

ان خیالات کا اظہار ٹی یو ڈبلیو جے یو کے ریاستی جنرل سیکریٹری مفتی محمد رئیس الدین قاسمی نے عادل آباد کے پنچاوتی ہوٹل ہال میں منعقد پانچ روزہ سوشیل میڈیا تربیتی کلاسس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ دور حاضر میں بالخصوص طلبہ و طالبات کا ایک بہت بڑا طبقہ سوشل میڈیا سے جڑا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا سے استفادہ کرنے کے بجائے صرف ٹائم پاس میں لگے ہوئے ہے۔ ٹی یو ڈبلیو جے یو عادل آباد یونٹ قابل مبارک باد ہے جنھوں نے وقت کی اہم ضرورت کو سمجھتے ہوئے سوشل میڈیا تربیتی کلاسس کا مفت اہتمام کیا ہے۔

مفتی رئیس الدین قاسمی نے سماجی روابط کے مختلف سائٹس و ان پر کام کرنے والے مختلف حضرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال سماج کیلئے بہتر ثابت ہوگا اور منفی استعمال سے معاشرہ میں بگاڑ ہیدا ہوتا ہے۔ مزید سوشل میڈیا کے استعمال سے ہزاروں لوگ روزگار سے مربوط ہیں تاہم بہت بڑا طبقہ سوشل میڈیا پر صرف ٹائم پاس کرتے ہوئے اپنا قیمتی وقت برباد کر رہا ہے۔

انھوں نے عادل آباد کے نوجوان طلبہ و طالبات سے اپیل کی کہ مذکورہ پانچ روزہ تربیتی کلاسس میں شریک ہو کر اس سنہری موقع سے استفادہ کریں۔

پی آر او محمد اکبرالدین بتایا کہ 11 مئی سے تربیتی کلاسس عادل آباد کے ونائک چوک پر واقع مجیب ٹاور ہال میں چلائے جائیں گے۔ قبل ازیں رکن ریاستی عاملہ شفیق احمد اطہر نے پیشہ صحافت پر روشنی ڈالی اور تنظیم کا تعارف پیش کیا۔

بعد از افتتاحی تقریب ٹی یو ڈبلیو جے یو عادل آباد ضلع صدر عبدالعلیم نے سوشل میڈیا سائٹس پر ہونے والے سائبر جرائم کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ افتتاحی تقریب میں شریک مہمانان مفتی رئیس الدین قاسمی اور رئیل اسٹیٹ اسوسی ایش صدر محمد مجاہد کی شال پوشی کئی گئی۔

اس تقریب میں یونین کے ذمہ داران مفتی رئیس الدین قاسمی، عبدالعلیم، شفیق احمد اطہر،محمد حمایت اللہ، محمد شعیب الطاف، شیخ یحیٰ، محمد شفیق، جلیل احمد خان، شیخ خواجہ، مطیع الرحمن انیس، محمد اکبر، محمد نعیم الدین، عابد علی، عمران رسول، مرزا آصف بیگ کے علاوہ طلبہ وطالبات موجود تھے۔