حیدرآباد

حیدرآباد: کانگریس لیڈرنوین یادو کے خلاف فوجداری معاملہ درج

مذکورہ کیس مدھورا نگر پولیس اسٹیشن میں جوبلی ہلز حلقہ کے الیکشن آفیسر رجنی کانت ریڈی کی شکایت پر درج کیا گیا۔ شکایت کے مطابق، نوین یادو نے ضابطہ اخلاق کے دوران مبینہ طور پر ووٹر آئی ڈی کارڈس تقسیم کیے، جسے انتخابی ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے جوبلی ہلز حلقہ جہاں کا ضمنی انتخاب ہونے والا ہے میں کانگریس لیڈر نوین یادو کے خلاف فوجداری معاملہ درج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس

مذکورہ کیس مدھورا نگر پولیس اسٹیشن میں جوبلی ہلز حلقہ کے الیکشن آفیسر رجنی کانت ریڈی کی شکایت پر درج کیا گیا۔ شکایت کے مطابق، نوین یادو نے ضابطہ اخلاق کے دوران مبینہ طور پر ووٹر آئی ڈی کارڈس تقسیم کیے، جسے انتخابی ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے اس عمل کو رائے دہندوں کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا اور پولیس کو قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی جس کے بعد نوین یادو کے خلاف ریپریزنٹیشن آف دی پیپلز ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

حکام نے پہلے بھی کہا تھا کہ وہ انتخابی ضابطہ کی تمام خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے تاکہ انتخابات آزاد اور شفاف ہوں۔