تلنگانہآندھراپردیش

تلنگانہ اوراے پی میں آئی ٹی کے چھاپے

اطلاعات کے مطابق، آئی ٹی حکام نے یہ کارروائی اس بنیاد پر کی ہے کہ ان کے کاروبار کے ریکارڈ میں دکھائی جانے والی مقدار اور حقیقت میں فروخت شدہ مقدار میں کوئی میل نہیں کھاتی۔

حیدرآباد: اب تک منی لانڈرنگ اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں دھوکہ دہی کرنے والوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارنے والے آئی ٹی حکام نے دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں ایک مرتبہ پھر چھاپے مارے۔

متعلقہ خبریں
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
نیشنل ایجوکیٹرز ایوارڈز–2025 کی شاندار تقریب، سیکنڈرآباد میں منعقد
ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، محبوب نگر آر۔ اِندرا نے لیا جائزہ
دارالعلوم محبوبیہ کا 33 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا
محکمۂ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار جی شنکرا چاری کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج ایک بار پھر ان ریاستوں میں ایک ہی وقت میں چھاپے مارے گئے۔


آندھرا پردیش کے گنٹور اور تلنگانہ کے محبوب نگر میں کل دس مقامات پر دالوں کے ہول سیل کاروبار کرنے والوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

اطلاعات کے مطابق، آئی ٹی حکام نے یہ کارروائی اس بنیاد پر کی ہے کہ ان کے کاروبار کے ریکارڈ میں دکھائی جانے والی مقدار اور حقیقت میں فروخت شدہ مقدار میں کوئی میل نہیں کھاتی۔