حیدرآباد

حیدرآباد: پلائی ووڈ کے گودام میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی

اطلاع ملتے ہی فائر ٹنڈرس وہاں پہنچے اورکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ حکام کے مطابق آگ گودام میں رکھے ہوئے پلائی ووڈ تک ہی محدود رہی۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآباد کے علاقہ تاڑبن، بستی نبی کریم میں واقع پلائی ووڈ کے گودام میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملہ نے فوری کارروائی کی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد


اطلاع ملتے ہی فائر ٹنڈرس وہاں پہنچے اورکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ حکام کے مطابق آگ گودام میں رکھے ہوئے پلائی ووڈ تک ہی محدود رہی۔

خوش قسمتی سے واقعہ کے وقت گودام میں کوئی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گودام میں رکھا تمام مال جل کر خاکستر ہو گیا۔

ڈسٹرکٹ فائر آفیسر وجے بھانو پرتاپ نے بتایا کہ فائر فائٹرس نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد شعلوں پر قابو پایا۔