حیدرآباد

حیدرآباد: ڈی سی ایم وین نے موٹرسائیکلوں کوٹکر دے دی۔ 4افرادزخمی

سکندرآباد کے حبشی گوڑہ میں تیزرفتار ڈی سی ایم وین نے سگنل کے قریب ٹہری موٹرسائیکلوں کوٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں 4افرادبشمول خاتون زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: سکندرآباد کے حبشی گوڑہ میں تیزرفتار ڈی سی ایم وین نے سگنل کے قریب ٹہری موٹرسائیکلوں کوٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں 4افرادبشمول خاتون زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

پولیس کے مطابق، ڈی سی ایم گاڑی تین بائیکس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں تین مرد اور ایک خاتون زخمی ہو گئے۔

اس حادثہ میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ڈی سی ایم ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی کے بریک فیل ہو جانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے کرین کی مدد سے ڈی سی ایم گاڑی کو ہٹایا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔