حیدرآباد

اہل مسلم دھوبیوں کومفت برقی کی سربراہی‘ درخواستیں مطلوب

مسلم دھوبیوں کے دھوبی گھاٹس اور لانڈری شاپس کوبھی ماہانہ 250 یونٹ برقی مفت سربراہ کرنے کی اجازت دی۔اہل مسلم دھوبی اس اسکیم سے استفادہ کیلئے TSOBMMSکے ویب سائٹ پر6نومبر تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: کمشنر مائناریٹی ویلفیرڈپارٹمنٹ نے کہاکہ ریاستی حکومت نے نائی برہمن (حجام) اور راجکابرادریوں کے دھوبی گھاٹوں /لانڈری شاپس اور ہیرکٹنگ سیلونس کوہرماہ 250 یونٹ برقی مفت سربراہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس سلسلہ میں محکمہ بہبود پسماندہ طبقات نے 4 اپریل 2021 کوجی او نمبر 2 جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
اقلیتی سب پلان کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے پریشر گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ : عابد رسول خاں
سی اے اے قواعد کا مقصد پڑوسی ملکوں کی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ
اوورسیز اسکالرشپ کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر

 اب اس جی اوکے تحت محکمہ بہبود پسماندہ طبقات (ڈی) نے 16 ستمبر 2023 کوایک میمو نمبر 3031/D/2022 جاری کرتے ہوئے مسلم دھوبیوں کے دھوبی گھاٹس اور لانڈری شاپس کوبھی ماہانہ 250 یونٹ برقی مفت سربراہ کرنے کی اجازت دی۔اہل مسلم دھوبی اس اسکیم سے استفادہ کیلئے TSOBMMSکے ویب سائٹ پر6نومبر تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w