آندھراپردیش

اے پی کے نوجوان کی فلپائن کی لڑکی سے شادی

کے وٹی پالم سے تعلق رکھنے والا ومسی کرشنا سال 2019میں کام کے سلسلہ میں فلپائن گیا تھاجہاں اس کی ملاقات مقامی لڑکی گیرامیلینر سے ہوئی اور ان دونوں میں محبت ہوگئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ایک نوجوان نے فلپائن کی لڑکی سے شادی کرلی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں آندھرا وقف بورڈ اور کل ہند انجمن صوفی سجادگان کا بروقت اقدام قابل تقلید: خیر الدین صوفی
بھگوان کو تو سیاست سے دور رکھیں: سپریم کورٹ
اے پی میں صنعتی ترقی کیلئے مشاورتی فورم تشکیل، جی او جاری
جگن کے دور میں مائننگ اسکام، سی بی آئی تحقیقات ناگزیر، بڑی مچھلیوں کو پکڑنے شرمیلا کا زور

یہ تقریب ضلع باپٹلہ کے ایک چرچ میں دونوں خاندانوں کے بزرگوں کی موجودگی میں انجام پائی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے وٹی پالم سے تعلق رکھنے والا ومسی کرشنا سال 2019میں کام کے سلسلہ میں فلپائن گیا تھاجہاں اس کی ملاقات مقامی لڑکی گیرامیلینر سے ہوئی اور ان دونوں میں محبت ہوگئی۔

دونوں نے اپنے خاندانوں کی رضامندی کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس تقریب کے لئے لڑکی، وٹی پالیم پہنچی اور یہ دونوں اپنے ارکان خاندان کی موجودگی میں شادی کے اٹوٹ بندھن میں بندھ گئے۔

شادی کی تقریب روایتی عیسائی طریقہ کار کے مطابق انجام پائی۔