حیدرآباد
حیدرآباد: پرانے ٹائروں کے اسکراپ میں آگ لگ گئی
مقامی افرادنے یہ واقعہ دیکھ کر فائر بریگیڈ اور پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچنے والی فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے آگ پر قابو پا لیا۔ اسکریپ کے مالک کے مطابق اس واقعہ میں بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پرانے ٹائروں کے اسکراپ سے بھری ڈی سی مشین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
مقامی افرادنے یہ واقعہ دیکھ کر فائر بریگیڈ اور پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچنے والی فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے آگ پر قابو پا لیا۔ اسکریپ کے مالک کے مطابق اس واقعہ میں بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
مقامی افرادکی چوکسی کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ جب آگ بھڑک اٹھی تو دھواں کافی کثیف تھا جس کی وجہ سے مقامی افرادشدید خوف کا شکار ہوئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغازکردیا۔ یواین آئی وخ