حیدرآباد

حیدرآباد: چلتی آرٹی سی بس میں آگ لگ گئی

مہدی پٹنم میٹرو کے پلر نمبر 9 کے قریب پہنچنے پر اچانک بس میں آگ لگ گئی۔ ڈرائیور نے فوری طور پر گاڑی روک دی اور مسافروں کو متنبہ کیا جس کے بعد وہ سب بحفاظت باہر نکل آئے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں آج صبح مہدی پٹنم میں چلتی آرٹی سی بس میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
اتحاد ملت ریاستی کانفرنس کا کل انعقاد، زعفرانی نظام تعلیم کے خلاف جدوجہد کرنے مشتاق ملک کا اعلان
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام


اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 9 بجے پیش آیا جب آرٹی سی کی آرڈنری بس مانصاحب ٹینک سے راجندر نگر کی جانب تقریباً 40 مسافروں کو لے جارہی تھی۔

مہدی پٹنم میٹرو کے پلر نمبر 9 کے قریب پہنچنے پر اچانک بس میں آگ لگ گئی۔ ڈرائیور نے فوری طور پر گاڑی روک دی اور مسافروں کو متنبہ کیا جس کے بعد وہ سب بحفاظت باہر نکل آئے۔


بس کے عملے نے فوری طور پر فائر ڈپارٹمنٹ اور پولیس کو اطلاع دی۔ فائر عملہ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم تب تک بس کا اگلا حصہ بری طرح جل چکا تھا۔