تلنگانہ
گورنرتلنگانہ نے ٹی ایس آرٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کے بل کو منظوری دے دی
گورنرتلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) کو ریاستی حکومت میں ضم کرتے ہوئے اس کے ملازمین کو سرکاری ملازمین بنانے کے بل کو منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد: گورنرتلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) کو ریاستی حکومت میں ضم کرتے ہوئے اس کے ملازمین کو سرکاری ملازمین بنانے کے بل کو منظوری دے دی ہے۔
راج بھون کی جانب سے جاری کردہ ریلیز میں کہاگیا ہے کہ گورنر نے ان کی دس سفارشات پر حکومت کے اقدامات کا تفصیلی تجزیہ کیاجو ملازمین کی نمائندگی اورکارپوریشن کی بہ حیثیت مجموعی بہبودکے مدنظر کی گئی تھیں۔
گورنر نے حکومت کی جانب سے ان سفارشات پر توجہ دیئے جانے پر اطمینان کااظہار کیا۔گورنر نے تلنگانہ آرٹی سی ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے طورپر ان کے نئے رول کے سلسلہ میں نیک تمناوں کااظہار کیا۔