حیدرآباد

حیدرآباد: امیر پیٹ میں بندوق بردار کی ہلچل

یہ واقعہ امیرپیٹ کے بگ بازار کے قریب پیش آیا۔ اطلاع کے ساتھ ہی پنجہ گٹہ پولیس وہاں پہنچ گئی اور اس نوجوان کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت سائی کمار کے طورپر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے امیرپیٹ علاقہ میں ایک نوجوان نے بندوق کے ساتھ ہلچل مچادی۔

یہ واقعہ امیرپیٹ کے بگ بازار کے قریب پیش آیا۔ اطلاع کے ساتھ ہی پنجہ گٹہ پولیس وہاں پہنچ گئی اور اس نوجوان کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت سائی کمار کے طورپر کی گئی ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ یہ نوجوان بندوق سے سڑک پر گزرنے والے افراد اور گاڑی سواروں کو دھمکا رہا تھا جس کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی۔

پولیس نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کیا اور وہاں پہنچ کر اس کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے 6گولیاں بھی ضبط کیں۔

پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ اس کے پاس بندوق کہاں سے آئی ہے؟

a3w
a3w