حیدرآباد

حیدرا نے بارش کے پانی کی نکاسی کے اقدامات کاجائزہ لیا

کمشنر حیدرا رنگناتھ نے ان علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی اورا س کو دوسرے علاقوں تک موڑنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کے لیے مساعی شروع کردی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادمیں تالابوں، جھیلوں کے ایف ٹی ایل اور بفرزونس میں غیرمجازعمارات کی نشاندہی اوران کے انہدام کے لئے تشکیل شدہ حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا) نے حیدرآباد میں بارش پر پانی جمع ہونے والے علاقوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

ایسے تقریبا 30علاقے ہیں۔ کمشنر حیدرا رنگناتھ نے ان علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی اورا س کو دوسرے علاقوں تک موڑنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کے لیے مساعی شروع کردی ہے۔

لکڑی کا پُل علاقہ میں جمع ہونے والے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جائزہ لیا گیا اور اس کا مستقل حل نکالنے کی مساعی کی گئی۔

دوارکا ہوٹل سے ٹیلی فون بھون تک لکی ریسٹورنٹ سے مہدی پٹنم جانے والے راستے میں مین ہول کھولے گئے اور واٹر بورڈ کی ایئر ٹیک مشین سے صفائی کی گئی۔

ٹریفک کے مسائل کے بغیر جنگی بنیادوں پر ایک یا دو دن میں کام مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔