کھیل
فارمولہ-ای ریسنگ: سچن ٹنڈولکر اور فلمی شخصیتوں کی شرکت
مختلف ممالک سے آئے ریسرس نے انتہائی برق رفتار سے کاریں چلاتے ہوئے دم بخود کردینے والا مظاہرہ پیش کیا۔ جاگور‘ نسان‘ کاپرا‘ اولانچ اور مہندرا کاریں عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں۔
حیدرآباد : مختلف ممالک سے آئے ریسرس نے انتہائی برق رفتار سے کاریں چلاتے ہوئے دم بخود کردینے والا مظاہرہ پیش کیا۔ جاگور‘ نسان‘ کاپرا‘ اولانچ اور مہندرا کاریں عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں۔
جملہ 2.8کیلو میٹر اسٹریٹ سرکٹ پر 11آٹو موبائیل کمپنیوں کی تیار کردہ 22کاروں کو ریسرس نے دوڑایا۔
ریس دیکھنے کے لئے عوام کی کثیرتعدادموجودتھی جن میں عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر‘شیکھردھون‘اینرویندرچہل (کرکٹ کھلاڑی) دیپک ہوڈا‘ بیاڈمنٹن کوچ گوپی چند‘ریاستی وزیر کے ٹی آر‘ ایم پی سنتوش‘رام موہن نائیڈو‘جی جئے دیو‘فلم اسٹار رام چرن‘ ناگرجنا‘ناگاچیتنیا‘ اکینینی ایملا‘ اکینینی اکھیل‘دگوباٹی رانا اور دیگر قابل ذکر ہیں۔
ریس کودیکھنے کے لئے اسٹانڈس میں 21ہزار افراد کی گنجائش کانظم کیاگیا۔