حیدرآباد

حیدرآباد: سنگ دل ماں پیدائش کے چند ہی لمحوں میں اپنے نومولود بچہ کو سڑک کنارے چھوڑدیا

یہ واقعہ اپل پولیس اسٹیشن حدود کے رامنتاپور ویویک نگر کے قریب پیش آیا، جہاں ایک نو زائیدہ لڑکا روتا ہوا دکھائی دیا۔ مقامی افراد نے فوراً 108 ایمبولینس کو اطلاع دی۔

حیدرآباد: ایک سنگ دل ماں پیدائش کے چند ہی لمحوں میں اپنے نومولود بچہ کو سڑک کنارے چھوڑ کر چلی گئی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔ایک نوزائیدہ بچہ، جو اپنی ماں کی گرم آغوش میں سکون سے سونا چاہیے تھا، سڑک کنارے روتے ہوئے پایا گیا۔

یہ واقعہ اپل پولیس اسٹیشن حدود کے رامنتاپور ویویک نگر کے قریب پیش آیا، جہاں ایک نو زائیدہ لڑکا روتا ہوا دکھائی دیا۔ مقامی افراد نے فوراً 108 ایمبولینس کو اطلاع دی۔

طبی عملہ موقع پر پہنچ کر بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کیا، بعد ازاں اپل پولیس کی مدد سے اسے نیلوفر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچہ فی الحال صحت مند ہے۔ پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ اسے سڑک کنارے چھوڑنے والا کون ہے۔