6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر
6ریاستوں اور ایک مرکزی زیرانتظام علاقہ میں 10حساس تنصیبات کو عوام کی پہنچ سے باہر رکھا گیا ہے۔

نئی دہلی: 6ریاستوں اور ایک مرکزی زیرانتظام علاقہ میں 10حساس تنصیبات کو عوام کی پہنچ سے باہر رکھا گیا ہے۔
مرکز نے کہا کہ یہاں ہونے والی بعض سرگرمیوں کی کوئی بھی جانکاری ہندوستان کے دشمنوں کے لئے کارآمد ہوسکتی ہے۔
مرکزی وزارت ِ داخلہ نے سرکاری راز قانون لاگو کرتے ہوئے ایک اعلامیہ میں کہا کہ یہ حساس تنصیبات تلنگانہ‘ راجستھان‘ چھتیس گڑھ‘ مدھیہ پردیش‘ بہار‘ کیرالااور جزائر انڈمان و نکوبار میں واقع ہیں۔
مرکزی حکومت نے کہا کہ ایسے مقامات پر غیرمجاز افراد کی رسائی روکنے خصوصی احتیاطی اقدامات ضروری ہیں۔
راجستھان‘ مدھیہ پردیش اور بہار میں ایسی فی کس 2 تنصیبات ہیں جبکہ تلنگانہ‘ چھتیس گڑھ‘ کیرالا اور جزائر انڈمان و نکوبار میں فی کس ایک تنصیب موجود ہے۔