حیدرآباد

حیدرآباد میں حیدرانے تالاب کے قریب غیرمجازقبضوں کو برخواست کردیا

مقامی افرادکی شکایات پر حکام نے اس کالونی میں انہدامی کارروائی کی۔

حیدرآباد: تالابوں، نہروں، جھیلوں اوردیگرآبی ذخائر کے ایف ٹی ایل اور بفرزونس میں غیرمجاز تعمیرات کو مہندم کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن (حیدرا)نے شہرحیدرآباد کی آلوین کالونی، کوکٹ پلی میں غیرمجازقبضوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
حکومت تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے پر عزم: سریدھر بابو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

آلوین کالونی کے قریب واقع تالاب پر قبضہ کرکے غیرمجازطورپرعمارتوں کی تعمیر عمل میں لائی گئی تھی جس کو حیدرانے منہدم کردیا۔

جمعرات کی صبح پولیس کے بھاری بندوبست کے درمیان یہ کارروائی انجام دی گئی۔

مقامی افرادکی شکایات پر حکام نے اس کالونی میں انہدامی کارروائی کی۔

مقامی افرادنے حیدراسے شکایت کی ہے کہ پچھلے کچھ عرصہ سے غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔

اس شکایت کی بنیاد پر حیدراکے عہدیدار،جے سی بی کے ساتھ پولیس کی نگرانی میں تالاب پر پہنچے۔

ایف ٹی ایل اور بفر زونس کی تصدیق کے بعد غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کر دیا گیا۔