امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

حادثے کی تحقیقات نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کر رہی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ کے مطابق سیریل نمبر N2069B والا طیارہ الاسکا کی کاپر ماؤنٹین ایوی ایشن کا تھا۔

سان فرانسسکو: امریکہ کے سنوہومیش کاؤنٹی میں ہاروے فیلڈ ہوائی اڈے کے نزدیک ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ سنوہومش کاؤنٹی پولیس آفس کے مطابق، یہ حادثہ جمعہ کے روز سیسنا 208بی طیارے کے رینٹن سے اڑان بھرنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ہوا۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار چاروں افراد ہلاک ہو گئے۔

سنوہومش کاؤنٹی کے طبی معائنہ کار متاثرین کی شناخت کر رہے ہیں۔ حادثے کی تحقیقات نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کر رہی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ کے مطابق سیریل نمبر N2069B والا طیارہ الاسکا کی کاپر ماؤنٹین ایوی ایشن کا تھا۔