حیدرآباد

حیدرآباد: خوفناک سڑک حادثہ، کانسٹیبل ہلاک، دو افراد زخمی

اطلاعات کے مطابق ایک تیز رفتار لاری بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس پٹرولنگ گاڑی کے ذریعہ موقع پر پہنچی۔اسی دوران پیچھے سے تیزی سے آتی ایک اور لاری نے پولیس پٹرولنگ گاڑی کو ٹکر دے دی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے شمس آباد کے قریب بنگلور قومی شاہراہ پر اتوار کی صبح پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں کانسٹیبل ہلاک ہوگیا اوردیگر دو افرادزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 13,429 افراد پر عدالت میں مقدمہ
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

اطلاعات کے مطابق ایک تیز رفتار لاری بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس پٹرولنگ گاڑی کے ذریعہ موقع پر پہنچی۔اسی دوران پیچھے سے تیزی سے آتی ایک اور لاری نے پولیس پٹرولنگ گاڑی کو ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں کانسٹیبل وجے کمار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دیگر دو کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ لاری ڈرائیور نشہ کی حالت میں تھا اور تیز رفتاری کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔مہلوک کانسٹیبل وجے کمار شمس آباد پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہا تھا۔