آندھراپردیش

شرمیلا کا بس میں سفر‘ چیف منسٹرچندرابابو کو انتخابی وعدے یاددلائے

شرمیلا اور کانگریس کی مہیلاقائدین نے آرٹی سی بس میں سوار ہونے کے بعد ٹکٹ خیرے۔دیگرخواتین کے ساتھ انہوں نے پوسٹ کارڈ پر متن ڈسپلے کیا جو چیف منسٹر چندرابابونائیڈو کے نام تحریرتھا۔ انہوں نے نائیڈو سے مطالبہ کیاکہ وہ انتخابی وعدہ کو بعجلت ممکنہ پوراکریں۔

امراوتی: صدرپردیش کانگریس آندھراپردیش وائی ایس شرمیلا نے جمعہ کے روز اے پی ایس آرٹی سی بس میں سفر کیا اور چیف منسٹر چندرابابونائیڈو کی زیرقیادت حکومت کو آرٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفرکی سہولت کی فراہمی کے انتخابی وعدہ کی دیادہانی کرانے کیلئے پوسٹ کارڈ مہم شروع کی۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

.شرمیلا اور کانگریس کی مہیلاقائدین نے آرٹی سی بس میں سوار ہونے کے بعد ٹکٹ خیرے۔دیگرخواتین کے ساتھ انہوں نے پوسٹ کارڈ پر متن ڈسپلے کیا جو چیف منسٹر چندرابابونائیڈو کے نام تحریرتھا۔ انہوں نے نائیڈو سے مطالبہ کیاکہ وہ انتخابی وعدہ کو بعجلت ممکنہ پوراکریں۔

 اے پی سی سی سربراہ نے اعلان کیاکہ آئندہ 3دنوں میں ہراسمبلی حلقہ سے چیف منسٹر کو ہزاروں کی تعداد میں پوسٹ کارڈز روانہ کرتے ہوئے انہیں انتخابی وعدہ کی تکمیل کا مطالبہ کیاجائے گا۔

 کانگریس قائد نے کہا کہ تلنگانہ میں چیف منسٹری کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے ایک ہفتہ کے اندر ریونت ریڈی نے ریاست میں آرٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفرکی سہولت فراہم کرنے کے وعدہ کو پوراکردکھایا۔لیکن آندھراپردیش کے چیف منسٹر نے اقتدارپرفائز ہونے کے4ماہ بعد بھی اس وعدہ کو پورا نہیں کیا۔

ہرخاتون یہ پوچھ رہی ہے کہ بسوں میں خواتین کو مفت سفرکی سہولت فراہم کرنے کا آپ کا وعدہ کیا ہوا؟ شرمیلا نے یہ بات کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے پی ایس آرٹی سبسوں میں روزانہ 30لاکھ افراد سفرکرتے ہیں ان میں خواتین مسافرین کی تعداد20لاکھ شامل ہے۔

 بسوں میں خواتین کو مفت سفرکی اجازت دینے سے حکومت کویومیہ 7کروڑ سے10کروڑ کاخرچ برداشت کرنا پڑے گا اور ماہانہ 300کروڑ روپئے کا بوجھ سرکاری خزانہ پرپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نائیڈو نے خواتین سے کئی انتخابی وعدے کئے۔ شرمیلا نے نشاندہی کی کہ سوپرسکس(6 وعدوں) وعدوں میں خواتین سے مربوط4 انتخابی وعدے شامل ہیں۔

ٹی ڈی پی کی زیرقیادت اتحاد نے تلی کی وندنم اسکیم کے تحت ہرماں کو 15ہزار روپئے دینے کا وعدہ کیاتھا تاکہ ماں کو اپنے بچوں کو اسکولس روانہ کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔ انہوں نے 18 سال سے 56 سال عمرکی ہرخاتون کو ماہانہ 1500 روپئے کی مالی مدد دینے کے علاوہ خواتین کو بسوں میں سفر کی مفت سہولت اور گیس سلنڈر بلامعاوضہ فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیاتھا۔

 انہوں نے کہا کہ خواتین کو بسوں میں مفت سفرکی اجازت دینے کیلئے اقل ترین فنڈس تو دستیاب ہیں۔ انہوں نے نائیڈو سے پوچھا کہ اگر آپ بسوں میں خواتین کو مفت سفری سہولت فراہم نہیں کریں گے تو آپ دیگر بڑے انتخابی وعدوں کو کب روبہ عمل لائیں گے۔ شرمیلا نے کہا کہ جمعرات کے روز منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں سوپرسکس(6ضمانتوں) اسکیمات پرکوئی غور نہیں کیاگیا۔