حیدرآباد

حیدرآباد: قطب اللہ پور میں غیر قانونی تعمیرات کوحیدرانے منہدم کردیا

حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن فورس(حیدرا)نے شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ قطب اللہ پور میں غیر مجازتعمیرات کو منہدم کردیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن فورس(حیدرا)نے شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ قطب اللہ پور میں غیر مجازتعمیرات کو منہدم کردیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

سورارم پولیس اسٹیشن کے حدود کی ان غیر قانونی تعمیرات کو پولیس کی بڑی تعداد کی موجودگی میں منہدم کردیاگیا۔مقامی افراد کی شکایت پر سورارم کالونی کے قریب واقع سروے نمبر 29 میں بغیر سڑک کے دیوار تعمیر کرنے پر اعتراض کیا گیا تھا۔

شکایت کے مطابق حیدرا نے صبح 5 بجے ہی اس غیر قانونی دیوار کو منہدم کر دیا۔یہ کارروائی پولیس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس اور دیگر متعلقہ حکام کی نگرانی میں انجام دی گئی۔

حیدرا نے واضح کیا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایسی ہی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔