تلنگانہحیدرآباد
حیدرآباد:حیدرا نے امین پور جھیل کے قریب لے آوٹ میں غیرمجازعمارتوں کو منہدم کردیا
پلاٹ مالکین کی شکایات کے بعدایجنسی نے انہدامی کارروائی انجام دی۔ان پلاٹ مالکین کے مطابق، ایک سیاستدان نے امین پور پداچیروکے قریب پہلے سے موجود پلاٹس پر غیرمجاز تعمیرات کرتے ہوئے ایک لے آؤٹ تیار کیا تھا۔
حیدرآباد: تالابوں، نہروں، جھیلوں اورسرکاری اراضیات پر غیرمجازتعمیرات کو منہدم کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے تشکیل شدہ حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا) نے منگل کو امین پور جھیل کے قریب لے آوٹ میں غیرمجازعمارتوں کو منہدم کردیا۔
پلاٹ مالکین کی شکایات کے بعدایجنسی نے انہدامی کارروائی انجام دی۔ان پلاٹ مالکین کے مطابق، ایک سیاستدان نے امین پور پداچیروکے قریب پہلے سے موجود پلاٹس پر غیرمجاز تعمیرات کرتے ہوئے ایک لے آؤٹ تیار کیا تھا۔
اس نے پدماوتی لے آؤٹ تیار کیا اور پلاٹس فروخت کردیئے۔ یہ پلاٹ مالکان 2006 سے اس کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔ تاہم انہیں حکام کی طرف سے کوئی تعاون نہیں ملا۔