مشرق وسطیٰ

مقامی عازمین کو حج پاکیج کی قسطوں میں ادائیگی کی سہولت

سعودی عرب نے مقامی عازمینِ کو حج پاکیج کی ادائیگی قسطوں میں کرنے کی سہولت فراہم کر دی تاہم تمام قسطیں مقررہ وقت پر ادا کرنا ہوں گی۔

ریاض: سعودی عرب نے مقامی عازمینِ کو حج پاکیج کی ادائیگی قسطوں میں کرنے کی سہولت فراہم کر دی تاہم تمام قسطیں مقررہ وقت پر ادا کرنا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے مقامی عازمینِ حج کے لیے حج پاکیج کی ادائیگی قسطوں میں کرانے کا اعلان کردیا۔سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ حج دوہزار تئیس کے لیے سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیرملکی تین اقساط میں حج فیس ادا کر سکیں گے، حج پاکیج کی تمام قسطیں مقررہ وقت پر ادا کرنا ہوں گی۔

سعودی حکام نے کہا کہ حج کا حتمی فیصلہ مقررہ قسطیں بروقت ادا کرنے پر ہی ہو گا، قسطیں مکمل ادا نہ کرنے کی صورت میں بکنگ منسوخ کر دی جائے گی۔خیال رہے وزارت کی جانب سے چار ہزار سے لے کر تیرہ ہزار ریال تک کے پاکیج ز کا علان کیا گیا تھا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کم سے کم پاکیج 3465 رالو کا ہے جس میں واٹ شامل نہیں، اندرون ملک عازمین کے لیے 4 پاکیجز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

سب سے پہلا عوامی پاکیج 3465 رالر، دوسرا پاکیج گیسٹ7037 رالر، تیسرا جدید خیموں کا 9214 رالٹ جبکہ چوتھا منیٰ ٹاور میں 11435 رالا کا ہے۔تمام قیمتوں میں واٹ کا اضافہ کیا جائے گا، تمام پاکیجز حج کے لیے ناموں کا اندراج وزارت کے آفیشل پورٹل اور نسک ایپ کے ذریعہ ہوگا۔