امریکہ و کینیڈا

نیویارک میں اے پی کی طالبہ کی پولیس کی گاڑی سے موت کا مذاق اڑانے والے پولیس عہدیدار کے خلاف جانچ شروع

امریکہ کے نیویارک میں سڑک عبور کرتے ہوئے پولیس کی پٹرولنگ گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہونے والی آندھراپردیش کی لڑکی کی موت کامذاق اڑانے والے پولیس عہدیدارکے خلاف جانچ شروع کردی گئی ہے۔

حیدرآباد: امریکہ کے نیویارک میں سڑک عبور کرتے ہوئے پولیس کی پٹرولنگ گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہونے والی آندھراپردیش کی لڑکی کی موت کامذاق اڑانے والے پولیس عہدیدارکے خلاف جانچ شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی

ایک پولیس عہدیدارنے اس واقعہ کا مذاق اڑایا تھا اور اس پر ہنسا بھی تھا۔ اس کے یہ تمام الفاظ اس کے باڈی کیم کیمرے میں ریکارڈ ہوئے۔ ان مناظر کے منظر عام پر آنے کے بعد اعلیٰ عہدیداروں نے اس کے رویہ کی جانچ کی ہدایت دی ہے۔

آندھراپردیش کے کرنول ضلع کے ادونی سے تعلق رکھنے والی23سالہ جانوی اپنی ڈگری کی تعلیم مکمل کے بعد اعلی تعلیم کے لیے 20 ستمبر 2021 کو امریکہ گئی تھی۔

https://twitter.com/dcrypto_martian/status/1701883202984701963

جاریہ سال جنوری میں کالج جاتے ہوئے پولیس کی ایک پٹرولنگ گاڑی نے سڑک عبور کرنے کے دوران اس کو ٹکر دے دی تھی۔شدید زخمی ہونے کے نتیجہ میں جانوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔

آن لائن وائرل فوٹیج میں پولیس عہدیدارڈینیل کو اس بارے میں یہ کہتے ہوئے سنا جا رہا ہے کہ وہ ایک عام آدمی تھی اور اس کی موت بے سود تھی۔

اس نے قہقہہ بھی لگایاتھا۔سیاٹل کمیونٹی پولیس کمیشن نے اس ویڈیو کو سنجیدگی سے لیا۔اس نے ڈینیل اور اس کے ساتھی کے درمیان ہوئی بات چیت کی جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w