تلنگانہ

حیدرآباد: گورنمنٹ اسکول اعظم پورہ میں ماحول دوست سینیٹری نیپکن انسینریٹر کا افتتاح

کل تبدیلی آپ سے شروع ہونے والی ہے ایک ذہنیت، ایک اسکول، ایک انقلاب ہمارا نظریہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا لڑکیوں کے لیے ماہواری کی صفائی ایک فطری عمل ہے، اور ہمیں مل کر اس کے گرد موجود غلط فہمیوں کو توڑنا چاہیے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے اسکولس میں ماہواری کی صحت اور حفظان صحت کے مسلہ کا حل دریافت کرنے نیز ماہواری کے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کے اہم قدم کے طور پر انودیپ دوریشٹی، آئی اے ایس کلکٹرحیدرآباد  نیگورنمنٹ سکول  اعظم پورہ نمبر 1 میں ایک ماحول دوست سینیٹری نیپکن انسینریٹر کا افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

ینگستان فاؤنڈیشن کے ایک اقدام کے حصہ کے طور پر۔ اس پرو جکٹ کو، جس کا تعاون اس کے سی ایس آر  پروگرام کے تحت تلنگانہ اسٹیٹ انوویشن سیل کے تحت شروع کیا گیا ہے، اس میں حیدرآباد ضلع کے پانچ سرکاری اسکولس اور ضلع رنگا ریڈی کے 5 اسکولس میں ماہواری کے محفوظ فضلے کے انتظام کو فروغ دینے کے لیے انسینریٹروں کی تنصیب عمل میں لیی جا رہی ہے۔

منسوریشن ایکویٹی ” پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر، ینگستان فاؤنڈیشن حیدرآباد اور رنگا ریڈی اضلاع کے 10 سرکاری اسکولس  میں سالانہ 2,500 لڑکیوں کو مستفید کرنے والے 10 انسینریٹر قائم کیے گیے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد نہ صرف سینیٹری نیپکن کو محفوظ طریقہ سے ٹھکانے لگانے کی سہولیات فراہم کرنا ہے بلکہ لڑکیوں میں  بیداری اور تعلیم کے پروگراموں کے ذریعہ ماہواری کیمتعلق غلط فہمیوں کو بھی کم کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انودیپ دوریشٹی نے کہا آپ اس قوم کا مستقبل ہیں، ایک روشن کے معمار ہیں۔

کل تبدیلی آپ سے شروع ہونے والی ہے ایک ذہنیت، ایک اسکول، ایک انقلاب ہمارا نظریہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا لڑکیوں کے لیے ماہواری کی صفائی ایک فطری عمل ہے، اور ہمیں مل کر اس کے گرد موجود غلط فہمیوں کو توڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا گورنمنٹ اسکول اعظم پورہ نمبر 1 میں یہ انسینریٹرز مناسب حفظان صحت اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔ ان طریقوں کو اپنانے سے، گورنمنٹ اسکول اعظم پورہ نمبر 1 دوسروں کے لیے ایکرول ماڈل بن سکتا ہے۔