شمالی بھارت
ٹرینڈنگ
کانگریس قائدراہول گاندھی بال بال بچ گئے (ویڈیو دیکھیں)
کانگریس قائد راہول گاندھی پیر کے دن بال بال بچ گئے۔ بہار میں ایک الیکشن ریالی میں ڈائس (شہ نشین) کا ایک حصہ ٹوٹ گیا۔

پالی گنج (بہار): کانگریس قائد راہول گاندھی پیر کے دن بال بال بچ گئے۔ بہار میں ایک الیکشن ریالی میں ڈائس (شہ نشین) کا ایک حصہ ٹوٹ گیا۔
وہ ریاستی دارالحکومت پٹنہ کے مضافات پالی گنج میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا بھارتی کے لئے مہم چلانے آئے ہوئے تھے جو حلقہ لوک سبھا پاٹلی پتر سے الیکشن لڑرہی ہیں۔
میسا بھارتی‘ راہول گاندھی کو ان کی نشست کی طرف لے جارہی تھیں کہ راہول گاندھی کو خود کو سنبھالنے کی جدوجہد کرتے دیکھا گیا کیونکہ عارضی طورپر بنائے گئے اسٹیج کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا۔
میسا بھارتی نے فوری راہول گاندھی کا ہاتھ پکڑلیا اور انہیں سنبھلنے میں مدد دی۔ سیکوریٹی عملہ بھی فوری مدد کو پہنچ گیا تھا۔