حیدرآباد
حیدرآباد: نشہ میں دھت نوجوانوں نے ہارن بجانے پرکیب کا پیچھا کر کے حملہ کر دیا
نوجوانوں نے نہ صرف کیب کا تعاقب کیا بلکہ متاثرین کی شکایت درج کروانے کے لیے گئے پولیس اسٹیشن کے باہر بھی دوبارہ حملہ کرنے کے ارادے سے انتظار کرتے رہے تاہم پولیس کو دیکھتے ہی حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے نواحی علاقہ اپل ایکس روڈ کے قریب نشہ میں دھت نوجوانوں نے ہارن بجانے کے تنازعہ کے بعد آئی ٹی ملازمین کی کیب کا پیچھا کر کے حملہ کر دیا۔
نوجوانوں نے نہ صرف کیب کا تعاقب کیا بلکہ متاثرین کی شکایت درج کروانے کے لیے گئے پولیس اسٹیشن کے باہر بھی دوبارہ حملہ کرنے کے ارادے سے انتظار کرتے رہے تاہم پولیس کو دیکھتے ہی حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے واقعہ کے سلسلہ میں مقدمہ درج کر کےجانچ شروع کر دی ہے۔ اس واقعہ کا ویڈیوتیزی سے وایرل ہوگیا۔