حیدرآباد

حیدرآباد: ٹیکس چوری کے شبہ میں تین رسٹورنٹس پر آئی ٹی کے چھاپے۔ 30 مقامات کی تلاشی

حکام نے بتایا کہ معمول کی فروخت کے علاوہ ان میں سے ایک آوٹ لیٹ آن لائن آرڈرس اور فرنچائز کے ذریعہ بھی نمایاں کاروبار کرتا ہے خاص طور پر حلیم کے سیزن کے دوران جب اس کی فروخت کئی کروڑ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

حیدرآباد: آئی ٹی کے تحقیقاتی ونگ، حیدرآباد یونٹ نے منگل کو شہر حیدرآبادکے تین مشہور ترین بریانی رسٹورنٹس چینس پر بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کے شبہ میں تلاشی لی۔ شبہ ہے کہ ان رسٹورنٹس نے کئی کروڑ روپے کی فروخت پر ٹیکس بچایا ہے۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
اردو اکیڈمی جدہ کے وفد کی قونصل جنرل ہند سے ملاقات، سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال


آئی ٹی کی ٹیموں نے ان سرکردہ رسٹورنٹس سے متعلق دفاتر اور ان کے عہدیداروں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے۔
تلاشی کا عمل جملہ30مقامات پر کیاگیا۔

عہدیداروں کے مطابق، یہ کارروائیاں ان تینوں برانڈس سے جڑے کئی مقامات پر کی گئیں۔


حکام نے بتایا کہ معمول کی فروخت کے علاوہ ان میں سے ایک آوٹ لیٹ آن لائن آرڈرس اور فرنچائز کے ذریعہ بھی نمایاں کاروبار کرتا ہے خاص طور پر حلیم کے سیزن کے دوران جب اس کی فروخت کئی کروڑ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

اس برانڈ کی مقبولیت نے سالوں کے دوران سلمان خان جیسی مشہور شخصیات کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔


عہدیداروں نے اشارہ دیا کہ ایک اوررسٹورنٹ بڑے فوڈ۔ایگری گیٹر پلیٹ فارمس پر بھی ایک اہم مقام رکھتا ہے۔


تحقیقاتی ٹیموں نے ٹیکس چوری کی جانچ کے حصہ کے طور پر مالی ریکارڈس، برانچ کے حساب سے لین دین اور دیگر دستاویزات کا جائزہ لیا۔ حکام نے بتایا کہ مزید جانچ جاری ہے۔