حیدرآباد: جوبلی ہلز کا ضمنی انتخاب۔کانگریس کوکامیاب بنانے وزیرٹرانسپورٹ تلنگانہ کی اپیل
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں ہے، اسی لئے جوبلی ہلز کی ترقی کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے۔ جوبلی ہلز کی ترقی صرف برسر اقتدار کانگریس پارٹی کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکرنے حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کو کامیاب بنانے کی رائے دہندوں سے اپیل کی۔
انہوں نے اس سلسلہ میں جاری ویڈیوپیام میں جوبلی ہلز کے عوام کو اس ضمنی انتخاب کو اپنے علاقے کی ترقی کے لئے ایک موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں ہے، اسی لئے جوبلی ہلز کی ترقی کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے۔ جوبلی ہلز کی ترقی صرف برسر اقتدار کانگریس پارٹی کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔
پونم پربھاکر نے یاد دلایا کہ ماضی میں کنٹونمنٹ کے ضمنی انتخابات میں عوام نے ترقی کے نام پر کانگریس کو کامیاب کیا تھا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جوبلی ہلز کے مقامی، نوجوان اور تعلیم یافتہ کانگریس امیدوار نوین یادو کو اپنی قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔
وزیرموصوف نے ہر ووٹر سے اپیل کی کہ وہ لازمی طور پر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔واضح رہے کہ ریاست کی اصل اپوزیشن پارٹی بی آرایس کے رکن اسمبلی ماگنٹی گوپی ناتھ کی موت کے سبب یہ نشست مخلوعہ ہوئی ہے جس کا ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔