شمال مشرق

یکساں سیول کوڈ ایک دشوار مسئلہ:امرتیہ سین

امرتیہ سین نے یہاں اپنی رہائش گاہ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یکساں سیول کوڈ ایک دشوار مسئلہ ہے۔ اب اسے آسان بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ہمارے درمیان اختلافات ہیں۔ مذاہب کے اختلافات ہیں۔

شانتی نکیتن(کولکتہ): نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین نے چہارشنبہ کے روز دعویٰ کیا کہ یکساں سیول کوڈ ایک ”دشوار“ مسئلہ ہے اور اسے آسان بنانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ 90 سالہ ماہر معاشیات نے یہ بھی کہا کہ یکساں سیول کوڈ کا یقینا ہندو راشٹر کے تصور کے ساتھ کچھ نہ کچھ تعلق ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
ہندو راشٹر کا تصور مہاتما گاندھی کے اُصولوں کے خلاف: نتیش کمار
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
سی اے اے اور این آر سی قانون سے لاعلمی کے سبب عوام میں خوف وہراس
حکومت کچھ خطرناک قوانین لارہی ہے: جائیدادوں کی بذریعہ زبانی ہبہ تقسیم کردیجئے

 انہوں نے یہاں اپنی رہائش گاہ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یکساں سیول کوڈ ایک دشوار مسئلہ ہے۔ اب اسے آسان بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ہمارے درمیان اختلافات ہیں۔ مذاہب کے اختلافات ہیں۔ اصولوں اور رواجوں کے اختلافات ہیں۔

ہمیں ان اختلافات کو دور کرنے کی ضرورت ہے تبھی ہم متحد ہوں گے۔ میں نے اخبارات میں پڑھا ہے کہ یکساں سیول کوڈ کے نفاذ میں مزید کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ پتہ نہیں ایسا بکواس تصور کہاں سے آیا ہے۔ اس سوال پر کہ آیا یکساں سیول کوڈ کا ہندو راشٹر کے تصور سے کوئی تعلق ہے‘ انہوں نے کہا یقینا ہے۔ ہندو راشٹر ہی ترقی کا واحد راستہ نہیں ہے۔

a3w
a3w