حیدرآباد
حیدرآباد: کارخانہ پولیس اسٹیشن حدود میں نیپالی گروہ کی جانب سے بڑے پیمانہ پرچوری کی واردات
تفصیلات کے مطابق گہریک اینکلیو میں رہنے والے 75 سالہ کیپٹن گری کے گھر میں نیپال سے تعلق رکھنے والے ایک ملازم نے اپنے مزید چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر چوری کی واردات انجام دی۔
حیدرآباد: حیدرآباد میں کارخانہ پولیس اسٹیشن حدود میں بڑے پیمانہ پرچوری کی واردات پیش آئی۔
تفصیلات کے مطابق گہریک اینکلیو میں رہنے والے 75 سالہ کیپٹن گری کے گھر میں نیپال سے تعلق رکھنے والے ایک ملازم نے اپنے مزید چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر چوری کی واردات انجام دی۔
ملزمین نے پہلے گھر کے مالک پر لاٹھیوں سے حملہ کیا، انہیں باندھ دیا، اس کے بعد تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت کے سونا اور نقد رقم لے کر فرار ہوگئے۔ شکایت کے مطابق 25 تولہ سے زائد سونا اور 23لاکھ روپے نقدکی چوری کی گئی۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔