حیدرآباد

حیدرآباد میں شدید سردی کا سلسلہ تیسرے دن بھی برقرار

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد میں سردی کی لہرمیں مزید اضافہ ہوگا۔محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ اقل ترین درجہ حرارت میں تین تاچارڈگری کی گراوٹ کاامکان ہے

حیدرآباد: حیدرآباد میں شدید سردی کا سلسلہ تیسرے دن بھی برقراررہا۔16 نومبر کی صبح شہر کے مختلف علاقوں میں درج درجہ حرارت اس طرح ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا


یونیورسٹی آف حیدرآباد: 10ڈگری سلسیس، بی ایچ ای ایل 11.4ڈگری سلسیس، راجندر نگر: 11.9 ڈگری سلسیس، شیوارم پلی 12.2 ڈگری سلسیس،گچی باولی 12.5 ڈگری سلسیس، کنٹونمنٹ علاقہ12.7ڈگری سلسیس، ماریڈ پلی13.0ڈگری سلسیس، قطب اللہ پور 13.4 ڈگری سلسیس، بیگم پیٹ 13.8 ڈگری سلسیس اوربولارم 14.0 ڈگری سلسیس۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد میں سردی کی لہرمیں مزید اضافہ ہوگا۔محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ اقل ترین درجہ حرارت میں تین تاچارڈگری کی گراوٹ کاامکان ہے


جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت میں 7تا8ڈگری کی گراوٹ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
شہریوں کو احتیاط برتنے اور گرم لباس استعمال کرنے کا مشورہ دیاگیا ہے۔