حیدرآباد

حیدرآباد: لفٹ ٹوٹ کر چوتھی منزل سے گر پڑی، 8 افراد زخمی

شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ ناگول کی ایک ہوٹل کی لفٹ ٹوٹ گئی۔ یہ ہوٹل الکا پوری چوراہے کے قریب واقع ہے جس کا نام کنارا گرانڈ ہوٹل بتایا گیا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ ناگول کی ایک ہوٹل کی لفٹ ٹوٹ گئی۔ یہ ہوٹل الکا پوری چوراہے کے قریب واقع ہے جس کا نام کنارا گرانڈ ہوٹل بتایا گیا ہے۔

اس واقعہ میں 8افراد زخمی ہوگئے۔ یہ لفٹ ہوٹل کے پارکنگ علاقہ کی چوتھی منزل سے ٹوٹ کر گرگئی۔ زخمیوں میں ویرابرہمیا، روی شنکرریڈی، ایم گپتا،منوہر، ساجد بابا، کلیان کمار اور دیگر شامل ہیں۔

اس واقعہ میں دوافراد کو شدید زخم آئے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ہوٹل میں ایک منگنی کی رسم ہورہی تھی۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی لفٹ میں موجود ان افراد نے چیخ وپکار شروع کردی جس پر لفٹ سے کافی جدوجہد کے بعد ان کو نکال کر اسپتال منتقل کیاگیا۔ ناگول پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔