حیدرآبادمہاراشٹرا

مہاراشٹرکا شدت سے مطلوب گروہ حیدرآباد میں گرفتار،پی ڈی ایکٹ لگانے کے اقدامات

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس بین ریاستی گروہ رام ٹیکری پر پی ڈی ایکٹ لگانے کے اقدامات کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس بین ریاستی گروہ رام ٹیکری پر پی ڈی ایکٹ لگانے کے اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم

یہ گروہ حیدرآباد شہر کے نواح میں ایک بینک اور زیورات کی دکان میں بڑے پیمانے پر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے حال ہی میں پکڑا گیا تھا۔

جیڈی مٹلہ پولیس نے حکام کو تجاویز روانہ کی ہیں۔

مہاراشٹراور کرناٹک میں 175 ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث پانچ ملزمین نے 11 اپریل کو شہر کے نواحی علاقہ شاہ پور نگر میں ایک بینک اور زیورات کی دکان کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

پولیس نے شہر میں ایک نئے گروہ کی آمد کی اطلاع پرڈکیتی سے ایک دن پہلے ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

یہ تمام ملزمین اس وقت چرلہ پلی جیل میں قید ہیں۔ یہ گروہ 2013 سے پڑوسی ریاست میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

اس کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے ہیں تاہم تمام ملزمین مفرور تھے۔ مہاراشٹرا پولیس نے اس گروہ کے خلاف ”مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ“ لگایا ہے۔

گروہ نے پونے پولیس پر گولی چلائی تھی جو انہیں گرفتار کرنے گئی تھی۔

یہ سب پونے، لوناوالا، پمپری اور بدلا پور علاقوں میں شدت سے مطلوب مجرم ہیں۔

جیت پال سنگھ کے خلاف 47، امر سنگھ کے خلاف 18، لکی سنگھ کے خلاف 40، نہال سنگھ کے خلاف 40 اور نشانت کے خلاف 30 مقدمات درج ہیں۔ یہ تمام ڈکیتی، اقدام قتل اور حملہ کے مقدمات ہیں۔

a3w
a3w