مشرق وسطیٰ

آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سال رواں کا پہلا واقعہ تھا، سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا سعودی وقت دوپہر 12 بج کر 18 منٹ تھا۔

مکہ مکرمہ: آج بروز پیر 27 مئی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر تھا۔

متعلقہ خبریں
حج امت مسلمہ کی اقتصادی اور روحانی طاقت کا مظہر: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا بیان
سعودی عہد کا پہلا غلاف کعبہ نمائش کے لیے پیش
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
سعودی عرب: منیٰ میں عازمینِ حج کے خیرمقدم کی تیاریاں عروج پر
حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح میں لاکھوں افرادکی شرکت

سعودی فلکیاتی سوسائٹی کے نگران انجینئرماجد آل زاھرہ کا کہنا ہے کہ آج سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر آیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سال رواں کا پہلا واقعہ تھا، سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا سعودی وقت دوپہر 12 بج کر 18 منٹ تھا۔

ابوزھرہ کے مطابق سورج 90 ڈگری پر تھا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ اور کسی بھی مجسم عمارت یا دیگر اشیاء کا سایہ نہیں تھا۔