حیدرآباد
حیدرآباد میٹرو ریل نے ایک مشکل صورتحال میں قیمتی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا
حیدرآباد میٹروریل نے ایک مشکل صورتحال میں قیمتی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایل بی نگر کے کامینینی اسپتال سے دل اور پھیپھڑوں کو فوری طور پر یشودھااسپتال، مادھا پور منتقل کیاگیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد میٹروریل نے ایک مشکل صورتحال میں قیمتی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایل بی نگر کے کامینینی اسپتال سے دل اور پھیپھڑوں کو فوری طور پر یشودھااسپتال، مادھا پور منتقل کیاگیا۔
ڈاکٹروں نے سڑک کے بجائے تیز اور محفوظ متبادل کے طور پر میٹرو ریل کی مدد لی۔
تقریباً 27 کلو میٹر اور 21 اسٹیشنوں کا یہ سفر صرف 45 منٹ میں مکمل ہوا۔ میٹرو حکام، ماہر ڈاکٹروں اور اسپتال عملے کے باہمی تعاون سے یہ مشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔
ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل لمیٹڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے کہا کہ میٹرو ہنگامی حالات میں ہمیشہ تیار رہتی ہے اور شہر کے لئے ایک ”لائف لائن” ثابت ہورہی ہے۔