حیدرآباد
حیدرآباد میٹرو ٹرین تکنیکی خرابی کے سبب رُک گئی
میاں پور جانے والی میٹروریل میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے نتیجہ میں مسافرین کو ارم منزل اسٹیشن پر ہی رکنا پڑا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں تکنیکی خرابی کے سبب میٹرو ٹرین ایک مرتبہ پھر رک گئی۔
میاں پور جانے والی میٹروریل میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے نتیجہ میں مسافرین کو ارم منزل اسٹیشن پر ہی رکنا پڑا۔
اس کی وجہ سے مختلف اسٹیشنوں کے روٹس پر بیشتر دیگر ٹرینوں کو بھی رکنا پڑا۔
اس صورتحال پر میٹرو ریل کے حکام نے دوسری ٹرین کاانتظام کرتے ہوئے مسافرین کو ان کی منزل کی طرف روانہ کیا۔
صبح کا وقت ہونے کے سبب مسافرین کی بڑی تعداد اس ٹرین میں سوار تھی۔
مسافرین نے اس واقعہ پر سوشیل میڈیا پر ناراضگی کااظہار کیا۔