حیدرآباد

پرانا شہر حیدرآباد: راتوں کو آوارہ گردی کرنے والے نوجوان پکڑے گئے

پرانا شہرحیدرآباد میں جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے پولیس متحرک ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآباد میں جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے پولیس متحرک ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

کنچن باغ پولیس نے کئی مقامات پر راتوں کو سڑکوں پر آوارہ گردی کرنے والے نوجوانوں پر نظررکھتے ہوئے ان کو پکڑلیا۔

پولیس نے کئی مقامات پر گلیوں میں سٹہ بازی کرنے والے اور دیگر جرائم کی وارداتوں کو انجام دینے والے نوجوانوں کو پکڑا۔

پولیس کو دیکھ کر بعض نوجوان فرار ہوگئے تاہم پولیس نے بعض نوجوانوں کو پکڑلیا اور ان کی بعد ازاں کونسلنگ کی گئی۔

حالیہ دنوں کے دوران رات کے اوقات میں ان نوجوانوں کی جانب سے گڑبڑ کرنے اور جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد پولیس نے سرگرمی کا مظاہرہ کیا ہے۔