تلنگانہ
تلنگانہ کے بھینسہ ٹاون میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم
جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے اور پولیس کے تئیں عوام میں بھروسہ پیداکرنے کیلئے تلنگانہ کے نرمل ضلع کے بھینسہ ٹاون میں پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم انجام دی۔
حیدرآباد: جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے اور پولیس کے تئیں عوام میں بھروسہ پیداکرنے کیلئے تلنگانہ کے نرمل ضلع کے بھینسہ ٹاون میں پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم انجام دی۔
کل شب چلائی گئی اس مہم کے دوران پولیس کی بھاری تعداد نے حصہ لیتے ہوئے بڑی تعداد میں بائیکس کو ضبط کیا۔
پولیس نے صبح 5بجے سے شروع اس مہم کے دوران دستاویزات نہ ہونے اور نامناسب نمبرپلیٹس والی بائیکس کو ضبط کرلیا۔یہ مہم کئی گھنٹے جاری رہی۔