حیدرآباد

حیدرآباد: پھولوں کے تہوار بتکماں کیلئے پھول جمع کرنے کے دوران سپٹک ٹینک میں گرپڑنے سے ایک شخص ہلاک

پولیس کے مطابق، پیر کی دوپہر کو اشوک ریڈی بتکماں کی تقریب کے لئے اپنے مکان سے تقریباً 100 میٹر دور پھول جمع کرنے گیا۔ جب وہ شام تک واپس نہیں آیا جس پر اس کی بیوی اور مقامی افرادنے اسے تلاش کرنا شروع کیا لیکن کامیابی نہ ہوئی۔

حیدرآباد: پھولوں کے تہوار بتکماں کیلئے پھول جمع کرنے کے دوران سپٹک ٹینک میں گرپڑنے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ حیدرآباد کے حیات نگر میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور


اس شخص کی شناخت 59سالہ اشوک ریڈی کے طورپر کی گئی ہے جو یادادری ضلع کا رہنے والا تھا اور اپنی بیوی سومتی کے ساتھ حیات نگر کے کمرشل ٹیکس کالونی میں مقیم تھا۔ اس جوڑے کے دو بیٹے بیرون ملک مقیم ہیں، ایک امریکہ میں اور دوسرا کینیڈا میں۔


پولیس کے مطابق، پیر کی دوپہر کو اشوک ریڈی بتکماں کی تقریب کے لئے اپنے مکان سے تقریباً 100 میٹر دور پھول جمع کرنے گیا۔ جب وہ شام تک واپس نہیں آیا جس پر اس کی بیوی اور مقامی افرادنے اسے تلاش کرنا شروع کیا لیکن کامیابی نہ ہوئی۔


بعد ازاں اس کے خاندان نے حیات نگر پولیس سے رابطہ کیا، جس نے ان کے موبائل فون کا سگنل ٹریک کیا اور معلوم ہوا کہ وہ قریبی سیپٹک ٹینک میں گر گیا ہے۔حیدرآباد واٹر بورڈ اور ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے عہدیداروں کی مدد سے لاش نکالی گئی۔